بھارت میں کورونا سے بھی مہلک وائرس پھوٹ پڑا، ٹی 20 ورلڈ کپ متاثر ہونے کا خدشہ

بھارت میں کورونا سے بھی مہلک وائرس پھوٹ پڑا، ٹی 20 ورلڈ کپ متاثر ہونے کا خدشہ

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں انتہائی مہلک نیپاہ وائرس نے بھارت کے نظامِ صحت کو ہلا کر رکھ دیا، یہ وبائی لہر باراسات شہر کے ایک نجی ہسپتال سے شروع ہوئی، جہاں اب تک 5 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 3 طبی عملے کے ارکان ہیں جو مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔

متاثرہ مریضوں کو فوری طور پر کولکتہ کے متعدی امراض کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تقریباً 100 افراد کو سخت طبی نگرانی اور قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

پہلی بار 1998 میں دریافت ہونے والا نیپاہ ایک زونوٹک وائرس ہے، جو جانوروں بنیادی طور پر چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس کی شرحِ اموات 40 سے 75 فیصد تک ہے، جو اسے کورونا سے کہیں زیادہ خطرناک بناتی ہے۔

دوسری طرف بھارت میں نیپاہ وائرس پھوٹنے سے ٹی ٹوئنٹی کاانعقاد بھی خطرے میں پڑگیا ہے، وائرس مزید پھیلا تو ایونٹ کا شیڈول متاثرہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کی کوئی ویکسین بھی موجود نہیں۔