پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید عہدے سے مستعفی

Published On 05 April,2024 12:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عالیہ رشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔

عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔

قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عالیہ رشید کے مستعفی ہونے کی وجہ ذاتی وجوہات ہیں، عالیہ رشید کا استعفیٰ میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں مداخلت ہے۔