لاہور:(دنیا نیوز ) پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض اور سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس جمعہ کو نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نکاح کی تقریب جمعہ کی شب لاہور کے نجی فارم ہاؤس پر منعقد ہوگی، جس میں قوالی نائٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔
ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کے نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
واضح رہے پہلے عالیہ ریاض اور علی یونس کی منگنی کی رسم واہ کینٹ میں ہوئی تھی۔