راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ ٹارگٹ ہے اور اسی لیے اس فری وقت میں فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا، کیمپ میں اچھا وقت گزرا، کھانا اور سحری ایک ساتھ کھانا کھاتے تھے۔
حالیہ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فٹنس کیمپ سے ہمیشہ فٹنس میں بہتری آتی ہے، کاکول میں میرا تیسرا کیمپ تھا اور ہر بار مجھے فائدہ ہی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے اس کیمپ میں کافی متاثر کیا، اس نے ہر سیشن میں حصہ لیا، حسن علی کی ٹیم کی جان ہے ، وہ ہر وقت مزاح کرتا رہتا ہےاور ہر وقت ایکٹو رہتا ہے۔
مزید برآں پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مداحوں کے لئے عید کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ عید منائیں اور انجوائے کریں، ہم کھلاڑیوں کو بہت کم عید گھر پر منانے کا موقع ملتا ہے۔