لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ نوجوان کھلاڑیوں میں اپنا تجربہ منتقل کروں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھا کرکٹر بننے کے لئے آپ کے آس پاس اچھے لوگ ہونا بہت ضروری ہے، ہمیشہ کہتا ہوں بڑوں کی بات سن لینی چاہیے فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن سےمجھے گھبراہٹ ہوتی ہے ان کومیں اگنورکرتا ہوں ، میرے بعد صائم ایوب اور محمد رضوان کو اوپنر جوڑی دیکھنا چاہوں گا، تجربہ آگے منتقل کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
گزشتہ ورلڈکپ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم کاکہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے لیے لوگ انتظار کرتے ہیں ، بھارت میں ورلڈ کپ کےدوران بھارتی ٹیم کے سپورٹرز ہی تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ میں شکست تکلیف دہ تھی، فخرزمان نے جو اننگز کھیلی وہ صرف وہی کھیل سکتا تھا ، فخر زمان نے میری ایک نہ مانی جیسے وہ چاہ رہا تھا کھیل رہا تھا۔