لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بھی بابر اعظم کو کپتان بنانے کی سفارش کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کپتان کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کاکول میں جاری قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد کریں گے۔
یاد رہے بابر اعظم پہلے بھی 4 سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی تینوں طرز میں کپتانی کر چکے ہیں، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی 20 میں 42 جیتے اور 23 ہارے۔
دوسری جانب شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم ان کے رفقاء نے انہیں مشورہ دیا کہ کپتانی کا فیصلہ بورڈ کا ہے لہٰذا بورڈ جسے کپتان بنائے اس فیصلے کو تسلیم کریں اور فوری طور پر قیادت سے دستبردار نہ ہوں۔