راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 100 اننگز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 34 رنز سکور کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔
بابر اعظم نے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق سے ان کا اعزاز چھینا ہے، انضمام الحق تمام فارمیٹس کی اننگز میں 99 بار ٹاپ سکورر رہے تھے، سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے سنچری سکور کر کے سعید انور کا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔



