لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے سینئر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ دنوں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں روٹیشن پالیسی ہو گی، یہ پالیسی کپتان پر بھی لاگو ہو گی، تاہم اس وقت نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سلیکٹرز اب نائب کپتان کے لیے ناموں کا جائزہ لے رہے ہیں اور رضوان اس ذمہ داری کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، ساتھ ہی شاداب خان کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی آج پاکستان کے لیے روانگی شیڈول ہے۔