قومی کرکٹر حارث رؤف پربال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا

Published On 07 June,2024 02:13 pm

نیویارک :(دنیا نیوز) امریکہ کےہاتھوں عبرتناک شکست کےبعد قومی کرکٹرحارث رؤف پربال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا۔

حارث رؤف پر الزام امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے لگایا ، امریکی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران حارث رؤف نے انگلی کے ناخن سے بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، میچ کے دوران گیند تبدیل ہونے کے صرف دو اوور کے بعد کیسے سوئنگ ہونے لگی۔

امریکی کرکٹر رسٹی تھیروں نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر بھی اپنے تاثرات کو شیئر کیا ۔

واضح رہے امریکی کرکٹر نے آئی سی سی کو بھی اپنی ٹویٹ ٹیگ کی، ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پرنئی بحث چھڑ گئی ہے۔