لاہور:(دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد سلیکشن کمیٹی کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر قومی کرکٹ ٹیم کی سات رکنی سلیکشن کمیٹی کی تعداد کم کی جائے گی ، سینئر منیجر اور سلیکٹر وہاب ریاض کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے ،اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جلد ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کپتان بابر اعظم بطور کپتان اپنی پوزیشن بچا پائیں گے یا نہیں یہ فیصلہ بھی جلد متوقع ہے ، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ اور مشاورت کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی تبدیلی کی باتیں بھی زیر گردش ہیں ، جس کا آئندہ چند روز میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔