وہاب ریاض نے خود پر عائد الزامات کی تردید کر دی

وہاب ریاض نے خود پر عائد الزامات کی تردید کر دی

وہاب ریاض نے کہا کہ ایسا کیسے ہوتا ہے میں اکیلا ذمہ دار ہوں؟ میرا ایک ووٹ 6 ووٹوں پر کیسے حاوی ہوسکتا ہے؟ ایسے بیانات سے متفق نہیں کہ سلیکشن کمیٹی پر دباؤ ڈالا، میٹنگ منٹس کی صورت میں ہر چیز ریکارڈ پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2024ء میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر سلیکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا تھا۔