لاہور: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون سامنے آ گئی۔
بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی وکٹ فاسٹ باؤلرز کے لیے سازگار بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع پی سی بی کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم 3 فاسٹ باؤلرز اور ایک سپنر کیساتھ میدان میں اترے گی۔
پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ تیسرے فاسٹ باؤلر میر حمزہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ شفیق کی بطور اوپنر پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں، کپتان شان مسعود نمبر تین پر کھیلیں گے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم نمبر چار پر بیٹنگ کریں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان شاہینز کی طرف سے بنگلا دیش اے کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے محمد ہریرہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔