دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر پنڈی ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
دوسری جانب جرمانے کی مد میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 6 پوائنٹس کی کٹوتی کی گئی جبکہ بنگلا دیش کے 3پوائنٹس میں کٹوتی کی گئی ہے۔