راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر انتہائی افسردگی کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ہر صورت ٹھیک کروں گا، چیزیں اس طرح نہیں رہیں گی، میرے الفاظ یاد رکھیں، بہت ساری چیزیں بیک اینڈ پر ہو رہی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کو تاریخی فتح پر مبارکباد بھی دی۔