پشاور: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پشاور کا دورہ کیا، جیل کاٹنے والے کارکنوں اور ان کی فیملیز سے ملاقات کی۔
علیمہ خان کے سامنے ورکرز نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں۔
علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کیا اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خود مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔