ٹاروبا: (ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 30 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان روومن پاول 35، شرفین ردرفورڈ 29، ایلک ایتھاناز 28، نکلس پورَن 19 اور روسٹن چیز 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقا کی جانب سے لِزڈ ولیم نے 3، پیٹرک کروگر نے 2 اور اوٹنیل بارٹمین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 19.4 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پروٹیز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ٹرسٹن اسٹبز 28، رائن رِکلٹن 20، کپتان ایڈن مارکرم 19، ریسی وین ڈر ڈوسین 17، پیٹرک کروگر 6، ڈونوون فریرا 4، جورن فورٹوئن 2، اوٹنیل بارٹمین 1 اور لِزاڈ ولیم 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ اور شیمار جوزف نے 3، 3، عقیل حسین نے 2 اور گُداکیش موتی اور میتھیو فورڈے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔