دبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت رواں سال نومبر میں ختم ہو رہی ہے، گریگ بارکلے کی مدت ختم ہونے سے قبل بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔