سڈنی: (ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ 2024 کے لیے اسامہ میر کے سوا کوئی بھی پاکستانی ایونٹ کا حصہ نہ بن سکا۔
بی بی ایل 2024 ڈرافٹ میں منتخب ہونے والے واحد پاکستانی کھلاڑی کے طور پر اسامہ میر میلبورن سٹارز میں شامل ہوئے ہیں۔
آسٹریلیا کی 2024 بگ بیش لیگ (BBL) اور خواتین کی بگ بیش لیگ (WBBL) کے ڈرافٹس مکمل ہو چکے ہیں جس میں قابل ذکر بات صرف ایک پاکستانی کھلاڑی کا انتخاب ہے۔
پاکستان کی جانب سے 69 مرد اور 11 خواتین کرکٹرز کے نامزد ہونے کے باوجود اسامہ میر کے علاوہ کسی کو منتخب نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کے محدود انتخاب کی وجہ پی سی بی کی طرف سے این او سیز سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے۔