بانگی:(ویب ڈیسک) ٹی20 کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے سنگاپور نے منگولیا کی ٹیم کو 10 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔
ملائیشیا کے شہر بانگی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے میں منگولیا اور سنگاپور مدمقابل تھے، میچ کے آغاز میں سنگاپور نے ٹاس جیت کر منگولیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مگر منگولیا کی ٹیم 10 رنز کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی اور سنگاپور کو 20 اوورز میں جیت کے لیے 11 رنز کا ہدف دیا۔
سنگاپور نے پہلے اوور کی پانچ گیندوں پرہی مقررہ ہدف حاصل کرلیا، سنگاپور کے ہرشا بھردواج چار اوورز میں 3 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے، منگولیا کے پانچ بیٹرز صفر پر ہی پولین لوٹ گئے۔
اس سے قبل گزشتہ سال برطانیہ کی نیم خود مختار ریاست آئل آف مین کی ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں اسپین کے خلاف صرف 10 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔