قومی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کیلئے نئے کپتان کی تقرری کا امکان

Published On 06 September,2024 05:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے دورے کے لیے نیا وائٹ بال کپتان مقرر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے چیمپئنز ون ڈے کپ میں کپتانی نہ کرنے سے ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کا اشارہ ملا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اس حوالے سے جولائی میں بورڈ آفیشلز اور کپتان سے بات کر چکے ہیں اور کپتانی کے لیے محمد رضوان کے نام پر گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتفاق پانے پر محمد رضوان مستقبل میں تینوں فارمیٹس کے بھی کپتان ہو سکتے ہیں۔