پی سی بی کا ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور سے متعلق آئی سی سی سے رابطہ

Published On 06 September,2024 07:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور سے متعلق آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹرافی ٹور کے لیے 18 سے 20 ستمبر کی تاریخیں تجویز کی ہیں، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے حوالے سے پاکستان ٹیم کی بات کی جائے تو میگا ایونٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب فاطمہ ثناء ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔