ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت سے قبل دھمکیاں ملنے لگیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم کے خلاف ہندوجماعت نے کانپور ٹیسٹ کے دوران احتجاج کی کال دی ہے، بنگلا دیش کی ٹیم کو 19ستمبر کو پہلا ٹیسٹ چنئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 ستمبر کو کانپور میں کھیلنا ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے، بی سی سی آئی سے رابطے میں ہیں، دوسرا ٹیسٹ سکیورٹی خدشات کے باعث کانپور سے اندور منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔