لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی کا وفد آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد پاکستان میں چمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا معائنہ کرے گا، آئی سی سی وفد لاہور، کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لے گا، پی سی بی حکام آئی سی سی وفد کو سٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی سی سی وفد کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات بھی متوقع ہے، آئی سی سی وفد کو غیرملکی ٹیموں کی رہائش اور سکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے تمام سٹیک ہولڈر کو دسمبر تک اپ گریڈیشن مکمل ہونے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، چمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری، مارچ میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہے۔