آئی سی سی وفد کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ

Published On 21 September,2024 12:43 pm

(لاہور نیوز) آئی سی سی وفد نے کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے بعد قذافی سٹیڈیم کا لاہور دورہ کیا اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفد نے قذافی سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا، پی سی بی حکام نے آئی سی سی کے وفد کو سٹیڈیم کے تعمیراتی کام پر بریفنگ دی، پی سی بی حکام نے آئی سی سی کے وفد کو ٹریننگ وینیوز کا بھی دورہ کرایا۔

آئی سی سی کے وفد کو پی سی بی حکام کی جانب سے سکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، وفد کے سیف سٹی اتھارٹی کا وزٹ کرنے کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کے وفد نے اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں وفد نے کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم میں کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی سی سی وفد لاہور میں تمام جائزہ لینے کے بعد دبئی روانہ ہو جائے گا۔