چیمپئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے مارخورز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

Published On 24 September,2024 07:26 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں پینتھرز نے مارخور کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں جاری میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے مارخورز کی پوری ٹیم 36 اوورز میں 137 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، مارخورز کے سلمان آغا 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پینتھرز نے 138 رنز کا ہدف 24 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پینتھرز کی جانب سے عثمان خان 54 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب نے 33، اذان اویس نے 13 جبکہ عمر صدیق نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

قبل ازیں مارخورز کی جانب سے افتخار احمد نے 39 ، نسیم شاہ نے 14 اور فخر زمان نے 11 رنز بنائے جبکہ 4 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے، اوپنر حسیب اللہ 3، کامران غلام ایک، عبدالصمد 2 اور زاہد محمود 5 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے، کپتان محمد رضوان اور شاہ نواز دھانی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

پینتھرز کی جانب سے صائم ایوب نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 شکار کیے جبکہ محمد حسنین نے 3 اور علی رضا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔