لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔
ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 2 وارم اَپ میچ کھیلے گی، قومی کرکٹ ٹیم پہلا وارم اَپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ اور دوسرا میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ اتوار 6 اکتوبر کو دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔
قومی ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں، امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔