چیمپئن ون ڈے کپ: ڈولفنز ، لائنز سے میچ جیت کر بھی ایونٹ سےباہر

Published On 23 September,2024 12:00 am

فیصل آباد :(ویب ڈیسک) چیمپئن ون ڈے کپ میں ڈولفنز ، لائنز سے 16رنز سے میچ جیت کر بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

ڈولفنز اور لائنز کی ٹیموں کے درمیان ہونےوالے میچ میں ڈولفنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ڈولفنزکی جانب سے بیٹر صاحبزاہ فرحان 9رنز، محمد ہریرہ47، محمد اخلاق52،سعود شکیل23، آصف علی 7،قاسم اکرم 31، فہیم اشرف 30، عباس آفریدی 10، میر حمزہ5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب ڈولفنز کی جانب سے عمر امین 75رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹر رہے جبکہ سفیان مقیم نے 10رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

لائنز  کی جانب سے عامر جمال نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

327رنز کے ہدف کے تعاقب میں لائنز کی ٹیم 310 بنا سکی، لائنز کی جانب سےروحیل نذیر 62اور خوشدل شاہ 60رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔