ٹی 20 میں قومی کرکٹر محمد عامر کی 350 وکٹیں مکمل

Published On 22 September,2024 06:51 pm

لاہور:(ویب ڈیسک ) پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ٹی 20 میں 350 وکٹیں مکمل ہو گئیں۔

محمد عامر 350 ٹی 20 وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی باؤلر ہیں۔

قومی فاسٹ بولر نے آج کیربیئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے گیانا کے خلاف 2 وکٹیں لیں۔

پاکستان کے وہاب ریاض نے 413 اور سہیل تنویر نے 389 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کی ہیں۔