پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Published On 03 October,2024 10:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے، پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلا دیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

دوسرے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا ہوں گے جبکہ کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت تیسرے ٹیسٹ میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان، دوسرا ٹیسٹ بھی 15 اکتوبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔