انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن ملتان پہنچ گئے

Published On 15 October,2024 03:35 am

ملتان: (دنیا نیوز) انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن ملتان پہنچ گئے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے ملتان پہنچے ہیں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر رچرڈ تھامسن کا پرتپاک استقبال کیا، واضح رہے کہ پاک،انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا۔