پی سی بی کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل بارے برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید

Published On 08 October,2024 11:19 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کے حوالے سے برطانوی اخبار کے دعوے کو رد کردیا۔

برطانوی اخبار کی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارت فائنل میں پہنچ گیا تو فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانوی اخبار کی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچوں کے حوالے سے اپنا ایک واضح مؤقف رکھتے ہیں۔

پی سی بی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر ہونے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ہمارا اس حوالے سے واضح پیغام ہے کہ تمام میچ پاکستان میں ہی ہوں گے، چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہیں اور اس سلسلے میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چمیپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا جو فروری اور مارچ میں کھیلی جائے گی۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے