میلبرن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے شاہین آفریدی، نسیم شاہ، بابر اعظم اور حارث رؤف سمیت قومی سکواڈ میں شامل 7 ارکان میلبرن پہنچ گئے۔
دوسرے مرحلے میں پاکستان سکواڈ کے دیگر ارکان آج رات کراچی سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوں گے، ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور بھی سکواڈ کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔