لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، تاحال شیڈول کا فیصلہ نہ ہو سکا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شروع ہونے میں 100 روز باقی رہ گئے ہیں لیکن شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے، بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں کھیلنے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے جس کے باعث ریونیو میں نقصان کا آغاز ہونے لگا، جتنے روز کم ہوتے جائیں گے رائٹس کی قیمت کم ہوتی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مالی نقصان آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) سمیت ممبر بورڈز کو بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے، پاک بھارت میچ سے ریونیو بڑھتا ہے، آئی سی سی کو بھارت کے حوالے سے جلد فیصلہ کرنا ہو گا، پاک بھارت میچ میں براڈ کاسٹرز کی دلچسپی بھی زیادہ ہوتی ہے۔