آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، حارث بھی شامل

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، حارث بھی شامل

آئی سی سی کی جانب جاری نامزدگیوں میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی شامل کیا گیا ہے، حارث رؤف کی نامزدگی دورہ آسٹریلیا کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

پاکستانی بولر نے کینگروز کے خلاف 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، حارث رؤف کے علاوہ جنوبی افریقا کے مارکو یانسن اور بھارت کے جسپریت بمرا بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔