پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Published On 22 December,2024 06:30 pm

جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) پاکستانی اوپنربلے باز عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

24 سالہ عبداللہ شفیق نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، وہ ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی ہوگئے، سال 2024 میں عبداللہ شفیق 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل عمران نذیر سال 2000 میں 6 مرتبہ اور محمد حفیظ 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے پاس ہے جو ایک سال میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔