لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیزن 10 کے لئیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے اور آسٹریلیا کے سٹار بلے باز عثمان خواجہ نے پی ایس ایل کے لئیے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروا دیا۔
اس سے قبل ڈیویڈ ویلے بھی پی ایس ایل کے لئے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروا چکے، یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں ہو گا۔