بابر اعظم ٹیسٹ میں بدترین اوسط والےدوسرے بیٹر بن گئے

Published On 28 December,2024 09:41 am

لاہور: (ویب ڈیسک) سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی بلے سے حالیہ مشکلات جاری رہیں۔

ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی پر سابق کپتان آؤٹ ہونے سے قبل صرف چار رنز بنا سکے، بابراعظم اب ایک اور بدترین بیٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

بابراعظم اب ٹیسٹ کرکٹ میں 2023 کے بعد ٹاپ 7 بلے بازوں میں (کم سے کم 15 اننگز) میں دوسری سب سے کم بیٹنگ اوسط کے حامل ہو گئے ہیں۔

سابق کپتان جو برسوں سے ملک کی بیٹنگ لائن اپ کا سنگ بنیاد رہے ہیں، طویل ترین فارمیٹ میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے خود کو تنقید کی زد میں پاتے ہیں۔

2023 کے آغاز کے بعد سے سابق کپتان صرف 19.77 کی اوسط سے 356 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس سے شائقین اور تجزیہ کار حیران رہ گئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ 7 بلے بازوں میں صرف بنگلا دیش کے ذاکر حسن نے اس عرصے کے دوران ان سے کم اوسط حاصل کی ہے۔