لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے حوالے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہو گا۔
اجلاس میں چیف اپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرز شریک ہوں گے۔
اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے، پی ایس ایل سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ سمیت دیگر اہم ایشوز بھی زیر غور ہوں گے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی بھی رواں ماہ لاہور میں اپنا سب آفس قائم کرے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی، آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افیسر سمیراحمد سید کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ڈائریکٹر ٹورنامنٹ مقرر کیا گیا ہے۔