لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ برابری اور عزت کی بنیاد پر چیمپئنز ٹرافی کا معاہدہ طے پایا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر برابری اور عزت کی بنیاد پر میگا ایونٹ کا معاہدہ طے پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ باہمی تعاون کے ساتھ معاملات طے پائے، باہمی حل کے لیے آئی سی سی بورڈ ممبرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنا بہترین کردار ادا کیا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں ، آفیشلز اور شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ ہوگا۔