صائم ایوب فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر

Published On 04 January,2025 12:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے اوپنر بلے باز صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہو گئے۔

صائم ایوب کو فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، ایم آر آئی نے صائم ایوب کے فریکچر کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب انجری کا شکار ہوئے ہیں، صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔