انجری کے باعث کیویز کپتان پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

Published On 10 January,2025 08:15 pm

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی فروری میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹخنے میں مسائل کا شکار رہے۔

پیٹ کمنز اگلے چند دنوں میں اپنے ٹخنے کے سکین کروائیں گے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا وہ پاکستان اور یو اے ای میں اگلے ماہ منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرز جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ اسکین کے نتائج کیا آتے ہیں اور یہ مسئلہ کیسے حل ہوتا ہے۔

کمنز نے بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی میں مجموعی طور پر167 اوورز کرائے تھے جو کسی بھی آسٹریلوی بولر کی جانب سے سب سے زیادہ تھے۔ انہوں نے 25 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز اپنے بچے کے ولادت کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔