چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان آج جوڑ پڑے گا

Published On 26 February,2025 02:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی میں آج انگلینڈ اور افغانستان میں جوڑ پڑے گا، اہم میچ قذافی سٹیڈیم میں دن 2 بجے شروع ہوگا۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے، دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم دنیا کی اچھی ٹیموں میں سے ہے، ہم مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے، امید ہے سپنرز سے سپورٹ ملے گی۔

انگلشن کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں ہمارے پاس کوالٹی کے فاسٹ بولرز ہیں، میچ میں اچھا پرفارم کریں گے۔