پی ایس ایل سیزن 10: کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست

Published On 12 April,2025 07:53 pm

کراچی :(دنیا نیوز) پی ایس ایل سیزن 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ  کیا تھا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے 237 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،  جیمز ونس کی جارحانہ بلے بازی اور 101 رنز  نے  ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنز نے12، ٹم سیفرٹ32رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پولین لوٹ گئے اور عرفات منہاس 10رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ عباس آفریدی 9 اور عرفان خان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 جبکہ اسامہ میر اور مائیکل بریسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب ملتان سلطان کی جانب سے اوپنر بیٹرمحمد رضوان اور شائی ہوپ کی شراکت داری میں 55رنز بنے، شائی ہوپ 8رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کا کیچ ٹم سیفرٹ نے کیا جبکہ عثمان خان نے 19، کامران غلام نے36رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63گیندوں پر 105رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے اور مائیکل بریسویل نے 36رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رپے

کراچی کنگز کی جانب حسن علی، خوشدل شاہ،عرفان خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز سکواڈ

ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملن، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی۔

ملتان سلطانز سکواڈ
محمد رضوان (کپتان)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولے، کرس جارڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز 13 بار آمنے سامنے آچکے ہیں، جن میں سے 7 میچز ملتان سلطانز جبکہ 6 کراچی کنگز نے جیتے۔