پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کو لا رہے، فروخت نومبر میں شروع ہوگی: سلمان نصیر

Published On 24 October,2025 04:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سی ای او پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل الیون میں دو نئی ٹیموں کو لارہے ہیں۔

دنیا پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ نئی فرنچائزٹیموں کی فروخت کا کام نومبر میں شروع ہو جائے گا، نئی فرنچائز ٹیموں کو حاصل کرنے کے لئے سخت مقابلے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے کی خلاف ورزی، پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل

سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن 2016 میں ہوا، پی سی ایل کا بنیادی مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان واپس لانا تھا، پی ایس ایل کا مقصد پاکستان کرکٹ کا اپنے ٹانگوں پر کھڑا کرنا تھا۔

سی ای او پی ایس ایل نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز پہلے روز سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، مشکل وقت میں سٹیک ہولڈرز نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا، سب نے مل کر کوشش کی ہے پی ایس ایل کو کامیاب بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی ویلیوایشن کا کام جاری ہے، فرنچائز کی جانب سے ڈیٹا موصول نہ ہونے پر ویلیوایشن کا کام تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، امید ہے اکتوبر کے آخر تک ویلیوایشن کی رپورٹ ہمیں مل جائے گی۔