لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ٹاپ سپن بولرسعدیہ اقبال کا نام ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کرلیا گیا۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر سعدیہ اقبال کا کہنا تھا کہ میرا نام ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ کوچز کو جاتا ہے جنہوں نے ہماری سکلز پر بہت کام کیا ہے۔
علاوہ ازیں سعدیہ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ویمنز ٹیم سے ملاقات اور انعام کا اعلان کرنا ہمارے لیے خوشی کی بات ہے۔