لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان منیبہ علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی جیت کا ردھم برقرار رکھیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیبہ علی نے کہا کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شمولیت نہ صرف ہمارے بلکہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔
منیبہ علی نے کہا کہ اس اعزاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں بھی اسی پرفارمنس سے پاکستان کی جیت کو برقرار رکھنے کی پوری کوششیں کریں گے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان ویمنز ٹیم نے کسی ایونٹ میں دو وارم اپ میچز اور 5 میچز جیت کر کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ ہمارے کوچز کو بھی جاتا ہے جنہوں نے ہماری سکلز پر بہت کام کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ کہ وہ آئے اور ویمنز ٹیم سے ملاقات کی اور انعام کا اعلان کیا۔