بینکاک: (ویب ڈیسک) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیاء کوالیفائر میں یو اے ای بمقابلہ قطر میں یو اے ای کے تمام 10 بیٹرز کے ریٹائرڈ آؤٹ ہونے کا عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای ویمنز کی پوری ٹیم 16 اوورز بعد 192 رنز پر ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئی۔
مینز یا ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کسی ٹیم نے کسی میچ میں دو یا دو سے زیادہ بیٹرز کو ریٹائر آؤٹ کیا گیا ہو۔
بعد ازاں یو اے ای نے قطر کو 29 رنز پر ڈھیر کر دیا جس میں ان کی ساتھ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل یو اے ای کی اننگز میں بھی آٹھ بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئیں جس سے میچ میں مجموعی طور پر ڈکس کی تعداد 15 بنتی ہے جو کہ کسی بھی ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ہے۔