حارث نے ٹی 20 کرکٹ میں بابر کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

Published On 02 June,2025 12:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے ٹی 20 کرکٹ میں بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلادیش کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو فتح دلائی بلکہ شاندار ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

محمد حارث نے صرف 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 7 شاندار چھکے شامل تھے، ان کا سٹرائیک ریٹ 232.60 رہا جو کسی پاکستانی بلے باز کی طرف سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری کے ساتھ سب سے بلند سٹرائیک ریٹ میں سے ایک ہے، اس جاندار کارکردگی پر انہیں "پلیئر آف دی میچ" بھی قرار دیا گیا۔

حارث نے صرف 45 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی 20 سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے، اس فہرست میں اب صرف حسن نواز ان سے آگے ہیں جنہوں نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی۔

حارث نے 47 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، اس اننگز میں ان کا سٹرائیک ریٹ 227.65 رہا جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کا ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری کے ساتھ سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بابراعظم کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 122 رنز بنائے تھے جس میں ان کا سٹرائیک ریٹ 216.07 رہا تھا، محمد حارث کی اس اننگز نے نہ صرف پاکستان کو فتح دلائی بلکہ انہیں ٹی 20 کرکٹ کے ایک اہم ریکارڈ کا نیا مالک بھی بنا دیا۔