گوہاٹی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج سے بھارت اور سری لنکا میں ہوگا۔
8ٹیموں میں ٹرافی کی جنگ ہوگی، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، قومی ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستانی ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی، آسٹریلیا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔