دمبولا: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
دمبولا میں میچ سے قبل بارش کے باعث گراؤنڈ کو مکمل طور پر کور کیا گیا اور ابتدائی طور پر ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور بعد میں میچ منسوخ کردیا گیا۔
پاکستان کو 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلا میچ 6 وکٹ سے اپنے نام کیا تھا۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 11 جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔



